ابنا: کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر گذشتہ روز دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرکے کئی عمارتیں جلاڈالیں۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ جبکہ ایک احتجاجی بھی گولی کا نشانہ بنا۔
ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر شہر بھر میں ہڑتال ہے۔ شہر کی تمام مارکیٹیں بند اور کاروبار زندگی متاثر ہے۔
تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم ہے۔ بی این پی مینگل، عوامی نیشنل پارٹی اور جہموری وطن پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ ہزارہ قبائل اور شیعہ تنظیموں نے تین روزہ سوگ ک اعلان کیا ہے.
.......
/169